• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 32322

    عنوان: ہماری یہاں ایک صاحب حجامہ کے ذریعے علاج کرتے ہیں، پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس علاج پر اجرت لینا جائز ہے اور گر جائز ہے تو کتنی؟

    سوال: ہماری یہاں ایک صاحب حجامہ کے ذریعے علاج کرتے ہیں، پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس علاج پر اجرت لینا جائز ہے اور گر جائز ہے تو کتنی؟

    جواب نمبر: 32322

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 957=957-6/1432 حجامہ کے ذریعہ علاج سے مراد اگر پچھنا اور سینگی لگانے کا عمل ہے تو چونکہ یہ پیشہ پاکیزہ نہیں اس لیے اس کی اجرت وآمدنی کراہت سے خالی نہیں، حدیث میں ہے: کسب الحجام خبیث․ (مشکاة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند