• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 14950

    عنوان:

     The Message(پیغام)نام کی ایک فلم بنی ہے۔اس فلم میں سرکارکی سیرت دکھائی گئی ہے اور دین کیسے پھیلا یہ بتایا گیا ہے، سنتیں بھی بتائی گئی ہیں، لیکن اس میں صحابہ کرام کا چہرہ بھی دکھایا گیا ہے۔ کیا یہ صحیح ہے، کیا دین کو اس طرح سے دکھایا جاسکتا ہے؟ برائے کرم جلد جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14950

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1222=1222/م

    جب مذکورہ فلم کے اندر صحابہٴ کرام کا چہرہ بھی دکھایا گیا ہے تو یہ تصویر میں داخل ہے، جو شرعاً ممنوع اور حرام ہے، اور ظاہر ہے کہ چہرے کی تصویر فرضی دکھائی کئی ہوگی کیوں کہ حقیقةً صحابہٴ کرام کی کوئی تصویر موجود نہیں تو یہ جھوٹ اور بہتان ہے، اس کو دیکھنے اور دکھانے کی شریعت میں قطعاً اجازت نہیں ہوسکتی۔ یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہٴ کرام کی شان میں گستاخی ہے، اس سے دین کی نشر واشاعت نہیں ہوگی بلکہ دین اسلام کی شبیہ خراب ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند