• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 9597

    عنوان:

    میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا کریڈٹ کارڈ کا بنانا جائز ہے کیوں کہ اس میں معاہدہ پر دستخط کرانا ہوتا ہے جس میں سود کی شرائط لکھی ہوئی ہوتی ہیں واضح طور پر یا مبہم انداز میں؟

    سوال:

    میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا کریڈٹ کارڈ کا بنانا جائز ہے کیوں کہ اس میں معاہدہ پر دستخط کرانا ہوتا ہے جس میں سود کی شرائط لکھی ہوئی ہوتی ہیں واضح طور پر یا مبہم انداز میں؟

    جواب نمبر: 9597

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2466=2044/ ب

    کریڈٹ کارڈ کا استعمال اگر صحیح طریقہ پر  شریعت کے مطابق ہو تو اس کا بنانا درست ہے، اور اگر اس میں سود حاصل کرنے کا راستہ نکالا تو اس کااستعمال ناجائز ہے، اس کا بنانا بھی ناجائز ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند