• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 14258

    عنوان:

    میں ایک بڑی کمپنی میں کام کررہا ہوں، اس لیے میرے بہت سارے مسلم اور غیر مسلم دوست ہیں۔ اگر غیر مسلم دوست مجھ کو کوئی چیز دیتے ہیں جیسے پرساد یا اسی جیسی اور کوئی چیز تو کیا میں اس کو کھاسکتاہوں یا نہیں؟ برائے کرم حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14258

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1087=1087/م

    غیرمسلم دوست اگر ہدیہ یا تحفہ میں کوئی چیز دے اور یہ اطمینان ہو کہ وہ دیوی دیوتاوٴں کے نام چڑھائی ہوئی نہیں ہے یا وہ حرام شئ نہیں ہے تو اس کو لینے اور استعمال کرنے میں حرج نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند