• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 171938

    عنوان: والد كے كہنے پر بینك كی ملازمت كرنا؟

    سوال: بینک کی ملازمت کے لئے کہہ رہے ہیں میرے پاس دوسرا معاشی ذریعہ نہیں ہے؟

    جواب نمبر: 171938

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1008-790/SN=11/1440

    بینک میں کوئی ایسی ملازمت جس میں سودی حساب کتاب لکھنا پڑتا ہو یا سودی لین دین کی تائید و توثیق وغیرہ کرنی پڑتی ہو شرعاً جائز نہیں ہے؛ اس لئے بینک میں مذکورہ بالا نوعیت کی کوئی ملازمت آپ اختیار نہ کریں؛ بلکہ کوئی دوسری مباح ملازمت تلاش کریں، والد صاحب کو نرمی کے ساتھ سمجھا دیں، ان شاء اللہ وہ مان جائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند