• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 601514

    عنوان: بٹ کرپٹن (Bitkrypton) جن بین الاقوامی کرنسیوں کی تجارت 

    سوال:

    اسٹاک مارکیٹ میں ایک اسٹریٹجی منیجر(Strategy Manager) ہے جو بین الاقوامی کرنسیوں کی تجارت کرتاہے اور منافع کماتاہے، ہم اس کے پارٹنر ہوسکتے ہیں اس طرح سے کہ ہم اس کے ساتھ اپنا پیسہ لگائیں گے اور اپنی طرف سے بٹکرپتن(Bitkrypton) کو بین الاقوامی کرنسیوں کی تجارت کرنے کی اجازت دیں گے، اس اسٹریٹجی منیجر نے صاف صاف کہا ہے کہ ہمیں جو بھی منافع ہوگا اس میں سے نصف منافع 0.5% روزانہ دیں گے، اور ہم کمپنی کے منافع و نقصان میں برابر طورپر شریک ہوں گے، سوال یہ ہے کہ اس طرح کی کمائی حلال ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 601514

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:278-269/N=5/1442

     التنقیح:۔جواب سے پہلے چند باتیں وضاحت طلب ہیں، جو حسب ذیل ہیں:

    الف: بٹ کرپٹن (Bitkrypton) جن بین الاقوامی کرنسیوں کی تجارت کرتا ہے، اُن میں صرف ڈیجیٹل کرنسیاں شامل ہیں یا غیر ڈیجٹیل کرنسیاں بھی ہیں یا دونوں ہیں؟

    ب - د: بٹ کرپٹن (Bitkrypton) کرنسیوں کی خرید وفروخت میں خود مختار ہوتا ہے یا وہ ہر خرید وفروخت میں سرمایہ کاری کرنے والے کی رائے بھی لیتا ہے؟ اور اگر وہ خود مختار ہوتا ہے تو یہ خرید وفروخت محض ڈیفرنس برابر کرنے کے لیے تو نہیں ہوتی؟ اُس کی خرید وفروخت کا تفصیلی طریقہ کار تحریر کیا جائے۔

    ھ، و: کرنسی کی خریداری کے بعد خرید کردہ کرنسی پر قبضہ کیسے ہوتا ہے اور کتنے دنوں میں ہوتا ہے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند