عنوان: کیا غیرمحرم کسی عورت / لڑکی کو خون دے سکتاہے یا اس سے لے سکتاہے؟ اگر کوئی خون دیدے تو اس کے بعد اگر وہ اس سے شادی کرنا چاہے تو کیا وہ شادی کرسکتاہے؟کیوں کہ اس میں غیر محرم کا خون آگیاہے،براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔
سوال: کیا غیرمحرم کسی عورت / لڑکی کو خون دے سکتاہے یا اس سے لے سکتاہے؟ اگر کوئی خون دیدے تو اس کے بعد اگر وہ اس سے شادی کرنا چاہے تو کیا وہ شادی کرسکتاہے؟کیوں کہ اس میں غیر محرم کا خون آگیاہے،براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔
جواب نمبر: 2662601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 1553=1553-11/1431
اگر غیرمحرم لڑکی کو خون دینے یا لینے کی شدید ضرورت ومجبوری پیش آجائے تو بحالت مجبوری گنجائش ہے، محض خون دینے یا لینے کی وجہ سے محرمیت کا رشتہ قائم نہیں ہوتا، خون دینے کے بعد اس سے شادی بھی ہوسکتی ہے، بشرطیکہ مانع نکاح کوئی اور امر موجود نہ ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند