• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 57701

    عنوان: کیا گنجے سر میں بال لگوانا حرام ہے؟

    سوال: کیا گنجے سر میں بال لگوانا حرام ہے؟

    جواب نمبر: 57701

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 263-228/Sn=4/1436-U جی ہاں! سر میں انسانی بال لگوانا ناجائز اورحرام ہے؛ اس لیے کہ بال انسان کا جز ہے اور انسان کے کسی جزء سے انتفاع ضرورت ومجبوری کے وقت بھی شرعاً جائز نہیں ہے، فتاوی ہندیہ میں ہے: الانتفاع بأجزاء الآدمي لم یجز قبل للنجاسة وقیل للکراہة ہو الصحیح․ (۵/۴۳۴، کراہیة، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند