• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 31034

    عنوان: یہاں کچھ بدمعاش قسم کے لوگ اکثر زید سے زبردستی رقم (بھتے وغیرہ) کا مطالبہ کرتے ہیں۔ کیا زید اپنی گلو خلاصی کے لیے سود کی مذکورہ رقم ان لوگوں کو دے سکتا ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اور مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ زید کے بینک اکاؤنٹ میں جو سود کی رقم آتی ہے زید اس رقم کو بلا نیت ثواب مساکین کو صدقہ کردیتا ہے۔ یہاں کچھ بدمعاش قسم کے لوگ اکثر زید سے زبردستی رقم (بھتے وغیرہ) کا مطالبہ کرتے ہیں۔ کیا زید اپنی گلو خلاصی کے لیے سود کی مذکورہ رقم ان لوگوں کو دے سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 31034

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):667=436-3/1432 وہ سودی رقم بدمعاشوں کو دینا جائز نہیں، غرباء فقراء مساکین کو ہی بلانیت ثواب اور وبال سے بچنے کی نیت کرکے دے دیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند