• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 23424

    عنوان: میرے والد سید نہیں تھے، مگر میری ماں سید ہ ہیں، کیا میں اپنی اولاد کے نام کے آگے سید لگا سکتاہوں؟

    سوال: میرے والد سید نہیں تھے، مگر میری ماں سید ہ ہیں، کیا میں اپنی اولاد کے نام کے آگے سید لگا سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 23424

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):996=996-7/1431

    انسانوں میں چونکہ نسب کا اعتبار باپ سے ہوتا ہے اس لیے صورت مسئولہ میں آپ کو اپنے یا اپنی اولاد کے نام کے آگے ”سید“ لگانے سے بچنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند