• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 19465

    عنوان:

    مریض عورت آپریشن کے ذریعہ سلسلہٴ ولادت منقطع کرنا چاہتی ہے

    سوال:

    ہمارے چار بچے ہیں، دو دفعہ حمل خود سے ضائع ہوگیا اورابھی پھر تیسری دفعہ ایسا ہورہا ہے۔ میری بیوی اب مزید بچوں کے حق میں نہیں کیوں کہ اس کو حمل میں شوگر بھی ہو جاتی ہے اور اس کی صحت بھی ٹھیک نہیں رہتی۔ اس واسطے وہ بچوں کے بند کرنے کا آپریشن کروانا چاہتی ہے او رمجھ سے اجازت مانگتی ہے۔ آپ فرمائیں کہ میں اس صورت میں کیا کروں؟

    جواب نمبر: 19465

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 220=203-2/1431

     

    بجائے آپریشن کے مناسب مدت کے لیے مانع حمل کوئی مناسب تدبیر اختیار کرلی جائے، اگر کوئی متدین مسلمان طبیب حاذق یا ڈاکٹر تشخیص کرتا ہو کہ بغیر آپریشن کوئی چارہٴ کار نہیں اور حمل وولادت کی تکلیف مہلک ہے تو مجبوراً آپریشن کی گنجائش ہوسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند