• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 152290

    عنوان: زمین کی بیع میں دلالی كی اجرت

    سوال: ایک شخص زمین کی بیع وشراء میں دلالی کرتا ہے ،مثلا زمین بکوانے کے بائع اور مشتری دونوں سے ۲ فیصد لیتا ہے تو کیایہ درست ہے ؟

    جواب نمبر: 152290

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1110-1006/H=10/1438

    اگر جھوٹ، دھوکہ دہی وغیرہ سے احتراز کرتا ہے اور اپنی اجرت بائع ومشتری سے صاف طے کرتا ہے اور بیع وشراء میں دونوں کے لیے محنت مشقت جدوجہد کرتا ہے تو دو فی صد دونوں سے اپنی اجرت لینا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند