• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 68153

    عنوان: کیا کوئی مسلمان لڑکا حکومت کے وظیفہ پر تعلیم حاصل کرسکتاہے؟

    سوال: کیا کوئی مسلمان لڑکا حکومت کے وظیفہ پر تعلیم حاصل کرسکتاہے۔ حکومت نے ایک اسکیم نافذ کی ہے جس کے تحت وہ غریب طلباء کو وظیفہ دیتی ہے حکومت کے شرائط کے مطابق ، اگر یہ شرائط کسی طالب علم میں پائی جاتی ہیں ۔ان میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ یہ وظیفہ ان طلباء کو دیا جاتا ہے جن کی آمدنی چھ لاکھ سے کم ہے۔ اگر یہ شرائط کسی طالب علم میں پائی جاتی ہیں ، اور وہ اس کے تحت تعلیم حاصل کرتا ہے تو کیا اس طرح سے تعلیم حاصل کرنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 68153

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 719-789/Sd=9/1437 حکومت کی طرف سے وظیفہ ملنے کی جو شرائط ہیں، اگر وہ شرائط کسی طالب علم میں پائی جاتی ہیں تو اس کے لیے حکومت سے وظیفہ لے کرتعلیم حاصل کرنا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند