• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 55294

    عنوان: ہماری اگر بجلی نہ ہو تو ہم گھر کے تمام افراد دوسری منزل کے فرش پر سوتے ہیں ، ان میں میری بھابھیاں بھی ہوتی ہیں، کیا میرا وہاں سونا جائز ہے ؟ اگر ہاں تو ان سے کتنی دوری پر ؟

    سوال: ہماری اگر بجلی نہ ہو تو ہم گھر کے تمام افراد دوسری منزل کے فرش پر سوتے ہیں ، ان میں میری بھابھیاں بھی ہوتی ہیں، کیا میرا وہاں سونا جائز ہے ؟ اگر ہاں تو ان سے کتنی دوری پر ؟

    جواب نمبر: 55294

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1634-1365/B=11/1435-U کسی ایسے کمرہ یا ایسی جگہ میں مرد کا سونا جہاں غیرمحرم عورتیں بھی ہوں، قریب ہوں یا دور ہوں، جائز نہیں، ایسی صورت میں شیطان طرح طرح کے وسوسے ڈالتا ہے او رخطرہ ہے کہ آدمی کسی برائی میں مبتلا ہوجائے، کوئی اور انتظام کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند