• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 8925

    عنوان:

    میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ مذہب اسلام میں کسی لڑکی سے محبت کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال:

    میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ مذہب اسلام میں کسی لڑکی سے محبت کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 8925

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1121=1121/م

     

    کسی اجنبیہ لڑکی سے محبت کرنا یعنی اس سے بات چیت کرنا، اس کے ساتھ گھومنا پھرنا،اوراس سے خلوت وملاقات کرنا، یہ سب امور شریعت اسلام میں ناجائز ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند