• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 150808

    عنوان: گوشت اور قیمہ کا دھونا

    سوال: میں ایک ریسٹورانٹ (ہوٹل) کا نگراں ہوں، مجھے یا معلوم کرنا ہے کہ رکھے ہوئے گوشت یا قیمہ سے جو پتلا خون بہتا ہے اُسے کھانے میں ملانا کیسا ہے؟ ہمارے یہاں کے اکثر ہوٹلوں میں گوشت کو دھویا نہیں جاتا جسے دیکھ کر کراہیت آتی ہے، لیکن لوگ بحث کرتے ہیں کہ یہ مکروہ نہیں ہے۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 150808

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1009-1047/M=9/1438

    ذبح شرعی کے بعد جب دم مسفوح نکل گیا تو گوشت یا قیمہ کو پکانے سے پہلے اسے دھونا ضروری نہیں وہ گوشت پاک ہے۔ پس آپ کے یہاں کے ہوٹلوں میں جو گوشت کو بغیر دھوئے پکانے کا رواج ہے وہ ناجائز نہیں، ہاں اگر کوشت رکھنے کے بعد اسے مستقل جداگانہ خون لگ گیا تو اسے دھوکر پاک کرنا لازم ہے۔ (محمودیہ: ۲۷/۴۰)

    المسفوح ولو علی اللحم فہو نجس لا الباقي في اللحم لأنہ لیس بمسفوح ولمشقة الاحتراز عنہ (طحطاوي علی مراقي الفلاح)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند