• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 23068

    عنوان: میں نے ایک کار خریدا ہے اس میں ٹیپ ریکارڈر کمپنی سے آیا ہے میں نے ڈرائیور کو بولا ہے کہ اس میں میوزک نہیں لگانا ہے، اگر میری غیرموجودگی میں وہ میوزک چلائے تو میں اس میں گنہ گار ہوں گا کیونکہ وہ ٹیکسی چلارہا ہے اور میں اس کے ساتھ نہیں ہوتا ہوں تو کیا میری اس میں کچھ گناہ ہے برائے مہربانی اس کا جواب دیں۔

    سوال: میں نے ایک کار خریدا ہے اس میں ٹیپ ریکارڈر کمپنی سے آیا ہے میں نے ڈرائیور کو بولا ہے کہ اس میں میوزک نہیں لگانا ہے، اگر میری غیرموجودگی میں وہ میوزک چلائے تو میں اس میں گنہ گار ہوں گا کیونکہ وہ ٹیکسی چلارہا ہے اور میں اس کے ساتھ نہیں ہوتا ہوں تو کیا میری اس میں کچھ گناہ ہے برائے مہربانی اس کا جواب دیں۔

    جواب نمبر: 23068

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):1254=948-6/1431

    ٹیپ ریکارڈر کو گاڑی سے نکلوادیں اور ڈرائیور سے کہہ دیں کہ تم کو کسی طرح کا میوزک استعمال کرنے کی میری طرف سے اجازت نہیں ہے، اگر اس اصلاحی کارروائی اور آپ کی کراہیت کے باوجود اپنی طرف سے اس نے میوزک چلایا تو اس کا گناہ آپ کے ذمہ ان شاء اللہ نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند