• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 9909

    عنوان:

    میں سرکاری نوکری کرتاہوں۔میں کچھ جزو قتی نوکری بھی کرتا ہوں۔ لیکن میں جزو قتی نوکری کے لیے اپنے دوست کے نام پر ملازم ہوں ۔ اس کے لیے میں نے اپنے دوست کی اجازت حاصل کی ہے۔ لیکن کمپنی کے لوگ اس کے بارے میں نہیں جانتے ہیں۔اگر کمپنی کو یہ بات معلوم ہوجائے تو وہ اس نوکری کوختم کردیں گے۔ اس وجہ سے میں نے اپنی شناخت کو بھی تبدیل کرلیا ہے۔ مجھے بتائیں کہ کیا میری جزوقتی نوکری سے کمایا ہوا پیسہ میرے لیے حلال ہوگا یا حرام؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9909

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 4=7/ ل

    اس جز وقتی نوکری سے کمایا ہوا پیسہ حلال ہے بشرطیکہ کمپنی کے مطابق انجام دیں، البتہ دھوکہ دینے کا گناہ آپ پر ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند