• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 8103

    عنوان:

    میں ایک ادارہ میں ملازمت کرتاہوں جہاں پر میری تنخواہ میں سے کچھ رقم پروویڈنٹ فنڈ کے نام سے کاٹ لی جاتی ہے اور ملازمت کے اختتام پر یہ پروویڈنٹ فنڈ مجھے دوگنا ہوکر واپس مل جائے گا۔ سوال یہ ہے کہ کیا پروویڈنٹ فنڈ کی میری تنخواہ کے علاوہ کی رقم حلال ہوگی یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8103

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2107/ب= 373/تب

    جی ہاں وہ دوگنا رقم آپ کے لیے حلال ہوگی، وہ ادارہ کی طرف سے آپ کی حسن کارکردگی پرعطیہ ہے، اس کا لینا اور اپنی ذاتی دینی تمام ضروریات میں خرچ کرنا شرعاً جائز اوردرست ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند