• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 69528

    عنوان: قوانین کی تفصیل بتانے کی ملازمت کیسی ہے؟

    سوال: مجھے دبئی میں ایک امیگریشن مشیر کے پاس نوکری مل رہی ہے۔ میرا کام گاہک کو ویزا یا گرین کارڈ کے لیے فارم وغیرہ پُرکرکے دینا، ان کو دوسرے ممالک (امریکہ، برطانیہ، کناڈا وغیرہ)کے وزٹ ویزا، اسٹوڈینٹ ویزا، ملازمتی ویزا، گرین کارد وغیرہ کے بارے میں قوانین کی تفصیل بتانا اور ان کی رہنمائی کرنا ہوگا۔ وکیل سے ملنا جلنا کم ہوگا۔ کیا میری تنخواہ حلال ہو گی یا حرام؟ جزاک اللہ! اللہ آپ کو دنیا اور آخریت کی کامیابی عطا کرے۔ آمین

    جواب نمبر: 69528

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 932-908/Sd=11/1437 جی ہاں! گاہک کو ویزا یا گرین کارڈ کے لیے فارم پر کر کے دینے اور گاہک کو دوسرے ممالک کے لیے مختلف قسم کے ویزوں کے بارے میں قوانین کی تفصیل بتانے کی ملازمت جائز ہے، اس ملازمت پر آپ کو ملنے والی تنخواہ حلال ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند