• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 607508

    عنوان:

    بل بڑھواکر نفع کمانا

    سوال:

    میرے پاس بہت پیسہ ہے ، جس میں سے زیادہ تر میں کماتا ہوں، لیکن اس میں سے کچھ جھوٹی آمدنی ہے ، اگر کوئی مجھے کوئی چیز خریدنے دیتا تو میں بل بڑھا دیتا، میں نے اپنے سارے پیسے آپس میں ملا دیئے ، اب سمجھ آیا کہ میں کیا کروں؟

    جواب نمبر: 607508

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:123-106/D-Mulhaqa=5/1443

     صورت مسئولہ مکمل واضح نہیں ہے ، اگر یہ صورت ہے کہ آپ دوسرے کی طرف سے وکیل بن کر سامان خریدتے تھے اور بائع سے بل بڑھواکر موکل (مالک) کو غلط بل پیش کردیتے تھے اور زائد رقم خود وصول کرلیتے تھے ، تو یہ صورت جھوٹ اور دھوکہ کی وجہ سے ناجائز تھی اور اس طرح نفع کمانا بھی جائز نہیں تھا، اب آپ ذہن پر زور ڈال کر ایک اندازہ لگائیں، جتنی آمدنی جھوٹ بول کر حاصل کی ہے ، اتنی رقم اگر ممکن ہو تو مالک کو لوٹادیں اور اگر مالک تک پہنچانا ممکن نہ ہو تو مالک کی طرف سے صدقہ کردیں۔

    نوٹ: اگر صورت مسئلہ میں دوسرا ہو تو اس کی وضاحت کرکے دوبارہ سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند