• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 160977

    عنوان: ٹی وی فروخت کرنے پر اس سے حاصل شدہ رقم کا حکم

    سوال: مفتی صاحب! میرا سوال یہ ہے کہ میں نے ٹی وی گھر پر گذشتہ دو سال سے بند کر رکھا تھا، چار دن پہلے میں نے اسے فروخت کردیا، ٹی وی حلال کمائی سے خریدا ہوا تھا۔ مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کیا میں ٹی وی کی فروخت کی ہوئی رقم خود استعمال کرسکتا ہوں؟ مہربانی کرکے جواب دیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 160977

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 832-727/D=8/1439

    سوال میں ذکر کردہ اس اتفاقی صورت میں ٹی وی کی فروخت سے حاصل شدہ رقم کو حرام تو نہیں کہا جائے گا البتہ کراہت سے خالی معلوم نہیں ہوتی ہے؛ لہٰذا اگر بہت ضرورت مند ہوں تو استعمال کرسکتے ہیں ورنہ صدقہ کرنا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند