• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 17746

    عنوان:

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید جو بہت مقروض شخص ہے اور قرض کی ادائیگی کے کوئی اسباب نہیں ہیں نہ اس کے پاس کوئی جائداد ہے نہ ہی ایسی کوئی تجارت جس سے کہ وہ قرض سے بری ہوسکے۔ اور زید معاشرے میں اچھا خاصا بندہ جانا جاتاہے اس لیے اسے کوئی صدقہ خیرات بھی نہیں دے سکتا اور نہ ہی وہ مانگ سکتاہے۔ اور اس پر قرض والوں کا زیادہ تقاضا ہے۔ نہ دینے کی صورت میں جانی نقصان کا خطرہ ہے۔ تو کیا ایسی صورت میں وہ سٹہ لگا کر قرض کی ادائیگی کرسکتاہے؟ نیز بہت سے عامل حضرات عمل کے ذریعہ سے سٹہ کا نمبر بتاتے ہیں تو کیا ایسی سخت مجبوری میں ان سے رجوع کرکے سٹہ کا نمبر معلوم کیا جاسکتاہے؟اور ان کا اعمال قرآنی یا کوئی اور عمل سے نمبر بتانا درست ہے؟ مہربانی فرماکر قرآن و حدیث کی روشنی میں اطمینان بخش جواب مرحمت فرمائیں ،نوازش ہوگی۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17746

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):2133=1698-12/1430

    سٹہ قمار(جوے) ہی کی شکل ہے جس کی حرمت قرآن پاک میں منصوص ہے، مذکور فی السوال حالات میں بھی سٹہ لگانے کی اجازت نہیں ہے، جس موہوم فائدہ کی امید لگاکر کرنا چاہتا ہے وہ شیطانی جال ہے، عاملوں کا سٹے کا نمبر بتلانا اورانھیں اعمال قرآنی کی طرف منسوب کرنا سخت گمراہی ہے، ایسے عاملوں کے پاس نہ ہی جانا چاہیے اور نہ ان سے اس قسم کی باتیں معلوم کرنی چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند