• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 601913

    عنوان:

    پتّھر خریدوانے پر مستری کا پیسے لینا

    سوال:

    ٹیل پتّھر لگانے کے لئیے مستری جب مکان مالک کے ساتھ پتّھر لینے یا ٹیل لینے کے لیے پتّھر یا ٹیگز کی دوکان پر جاتا ہے پتّھر دوکاندار اور مکان مالک دونو آپس میں پتّھر یا ٹیل کا سودا کرتے ہیں اور پتّھر یا ٹیل خرید لیتے ہیں اور اس کے بعد مستری پتّھر لگانے والے سے پوچھا جاتا ہے پتّھر یا ٹیل خراب ہے یا صحیح ہے یا جو کمی پتّھر یا ٹیل میں ہوتی ہے اس کو خریدنے والے کو بتادیتا ہے پتّھر مکان مالک کے گھر پہنچنے کے بعد پتّھر دکاندار پتّھر لگانے والے مستری کو مثلاً ۲،۳،۵، روپے فٹ کے حساب سے کیا اپنی خوشی سے دکان پر مستری کے پہنچنے پر پتّھر مستری کو پیسے دیتا ہے پتّھر مستری کو یہ پیسے لینا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 601913

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 345-107T/M=10/1442

     مستری، خریدار کو دوکاندار کے پاس اچھی چیز دلانے کی غرض سے لے جاتا ہے یا محض کمیشن کے لالچ میں لے جاتا ہے؟ اور مستری اپنے خاص دوکاندار کے پاس خریدار کو لے جاتا ہے یا کسی بھی دوکاندار کے پاس لے کر چلا جاتا ہے؟ دوکاندار، مستری کو جو پیسہ کمیشن دیتا ہے وہ اضافی رقم، خریدار سے وصول کرتا ہے یا اپنی جیب خاص سے دیتا ہے؟ تمام صورت حال فرماکر سوال کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند