• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 5639

    عنوان:

    میرا مسئلہ یہ ہے کہ غیر اختیاری طور پر مجھے کبھی بھی منی نکلنے کی شکایت نہیں ہے، لیکن جب میری بیوی چند دنوں کے لیے مجھ سے دور ہوتی ہے تو مجھے سفید رنگ کے گاڑھے مادے کا مسلسل اخراج ہوتا ہے، اور نماز سے پہلے میں بیت الخلاء جاتا ہوں اور وضو کرتا ہوں۔ اور جلدہی بیت الخلاء کے بعد اگر میں اپنا کپڑا کھولتا ہوں توپھر مجھے اسی چیزکا اخراج ہوتاہے۔ اس پریشانی سے چھٹکارا پانے کے لیے مجھے منی کو باہر نکالنے کے لیے مشت زنی کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ کیا یہ جائز ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 5639

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2031=784/ ھ

    اگر بروقت کوئی صورت علاوہ مشت زنی کے نہ رہے تو گنجائش ہے، مگر یہ ذہن میں رکھیں کہ یہ حرکت قبیحہ مورث امراضِ خبیثہ ہے، اعضاء رئیسہ اس سے متأثر ہوکر بیکار ہوجانے کا اندیشہ ہوتا ہے، آپ کے حق میں بہتر یہ ہے کہ ہمیشہ بیوی کو اپنے ہی مکان پر رکھنے کا نظم رکھیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند