• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 601711

    عنوان: لیز سے ملی ہوئی رقم کا حکم 

    سوال:

    میں اپنا مکان لیز پر دینا چاہتا ہوں تو کیا اس صورت میں میں لیز سے حاصل ہوئی رقم استعمال کر سکتا ہوں یہ بات تو ہے کہ لیز پر لینا جائز نہیں اس میں قرض دے کر نفع حاصل کرنا پایا جاتا ہے مگر مالک مکان کے لئے اس کی رقم استعمال کرنا یا اس طرح دینا جائز ہے یا نہیں۔ کرایہ دار کے بارے میں بات سمجھ میں آتی ہے کہ وہ گھر سے نفع اٹھا رہا ہے مگر مالک مکان؟ برائے مہربانی جواب دیکر رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 601711

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 414-306/B=05/1442

     اگر کرایہ دار بطور ایڈوانس رقم دے کر مکان کرایہ پر لیتا ہے۔ اور اس کا کرایہ کچھ بھی نہیں ہوتا، بلکہ مفت میں اسے دیا جاتا ہے تو یہ قرض کے بدلہ میں نفع حاصل کرنا ہوا۔ اور کل قرض جر نفعاً فہو ربوا کے تحت داخل ہوکر ناجائز ہوا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند