• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 603542

    عنوان:

    ہیئر کلر سر کے بالوں میں استعمال كرنا؟

    سوال:

    اگر ہم ایسا کوئی ہیئر کلر اپنے ہیئر پہ اپلائی کرلے جو ہم نے پتا نہیں چلا کہ پینٹ جیسے لیئر پہ بنتاہے تو اس پر کتنے دن بعد غسل کرسکتے ہیں اور کیسے پتا چلے گا کہ ہیئر پر پینٹ جیسی لیئر بن گئی ہے ہیئر کلر سے ، براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 603542

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 732-533/B=08/1442

     اگر ہیئر کلر سر کے بالوں میں استعمال کیا جائے اور اس میں گاڑھاپن اور چپکاہٹ ہے تو غسل جنابت میں اچھی طرح صابن وغیرہ کے ذریعہ بالوں کو صاف کرنا ہوگا ورنہ غسل نہ ہوگا۔ اور بالوں میں جب سختی اور چپکاہٹ معلوم ہوتو اس سے پتہ چل جائے گا۔ جس ہیئر کلر سے یہ پینٹ جیسی لیئر بن جاتی ہو، ایسا ہیئر کلر استعمال ہی نہ کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند