• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 57535

    عنوان: شادی بیاہ میں ڈرائیور كا دعوت میں شریك ہونا

    سوال: میں ماروتی کار کرائے پر چلا تاہوں، اور میری کار شادی وغیرہ کے لیے بھی بک ہوتی ہے اور میں کار لے کر شادی میں جاتاہوں اوراپنا کرایہ لیتاہوں، لیکن کیا میں وہاں کھانا کھاسکتاہوں یا نہیں؟ جب کہ مجھ کو دعوت نہیں ملتی ہے، میں صرف ڈرائیور کی حیثیت سے جاتاہوں۔ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 57535

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 165-165/Sd=4/1436-U شادی کے موقع پر لوگوں کا عرف یہ ہے کہ وہ گاڑی کے ڈرائیوروں کی بھی خموشی سے شادی کا کھانا کھلاتے ہیں، ان کی طرف سے باضابطہ اگرچہ ڈرائیور وں کو دعوت نہیں دی جاتی؛ لیکن حکما ان کی طرف سے بخوشی کھانے کی اِجازت ہوتی ہے، اس لیے آپ شادی کا کھانا کھاسکتے ہیں، ہاں اگر شادی والوں کی طرف سے صراحتاً منع کیا جائے یا آپ کو ان کی طرف سے ناگواری اور بوجھ محسوس ہو تو اپنے کھانے کا خود ہی انتظام کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند