متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 601975
كسی جگہ خرچ كرنے كی شرط پر ووٹ دینا؟
اس شرط پہ کسی مسلم نمائندہ کو ووٹ دینا کہ وہ مدرسہ میں کوئی ایسا سامان دے جو شادی بیاہ میں کام دے (مثلا ڈیگ۔ٹیبل۔کرسی وغیرہ)جبکہ اس سے لیا گیا پیسہ مسجدمیں استعمال ہوتا ہے ۔ بینوا تؤجروا
جواب نمبر: 60197521-Jan-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:374-269/sd=6/1442
اس شرط پر کسی مسلمان کو ووٹ دینا کہ وہ مدرسہ میں شادی بیاہ کاسامان دے ، یہ رشوت لینا ہے اور اسلام میں رشوت کے طور پر کچھ لینا دینا ناجائز و حرام ہے ۔ تفصیل کے لیے دیکھیے : جواہر الفقہ : ۵۳۶/۵، ووٹ کی شرعی حیثیت، زکریا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
دست شناسی کے بارے میں اسلام کا کیا موقف ہے؟
6490 مناظرکیا ایسی سوفٹ وئیر کمپنی میں ملازمت کرنا جائز ہے جو انشورنس کمپنی کے لیے سوفٹ وئیر بناتی ہو؟
2081 مناظرحضرت تاش کھیلنا کیسا
ہے حرام ہے یا حلال ہے ؟ اگر حرام ہے تو کون سی حدیث ہے اس کو حوالے کے ساتھ بیان
فرمائیں؟اور ایک صاحب نے اس کے بارے میں یہ حدیث بیان کی ہے کہ ( نبی کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے جب انسان تاش کھیلتا ہے تو اس کا دونوں ہاتھ خنزیر کے
گوشت اور خون میں لت پت رہتا ہے۔ تو کیا یہ حدیث ہے، اگر ہے، تو کس کتاب میں ہے
صفحہ نمبر کے ساتھ بیان فرمادیں؟ اور وہ صاحب کہتے ہیں کہ مشکوة کی حدیث ہے۔
تصاویر اور ویڈیوز شئر کرنا
4413 مناظر