• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 611

    عنوان:

    اچھی نگاہ سے لڑکیوں کو دیکھنا کیا گناہ ہے؟

    سوال:

    اچھی نگاہ سے لڑکیوں کو دیکھنا کیا گناہ ہے؟

    والسلام

     

    جواب نمبر: 611

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 567/ج=567/ج)

     جس لڑکی سے رشتہ طے ہونا ہو اس کو دیکھ لینے میں شرعا مضائقہ نہیں ہے ایک نظر دیکھ سکتے ہیں، گناہ نہیں ہے۔ حدیث میں صراحت آئی ہے۔

    عام لڑکیوں کو دیکھنے کی اجازت نہیں ہے. اچھی نگاہ کابہانہ شیطانی فریب ہے اورنفس کا دھوکہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند