متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 608876
انٹرویو میں غلط بیانی کرکے اسکالر شپ لینا
یونی ورسٹی کی طرف سے اسکالرشپ کے لیے والد/وارث کی ماہانہ آمدنی 45000 روپے تک شرط رکھی تھی یعنی کہ اس سے کم آمدنی والے لے سکتے ہیں۔میں اس شرط پر پورا اترتا ہوں۔(میرے والد صاحب کام نہیں کرتے میرے تایا ہمیں ماہانہ تیس ہزار دیتے ہیں)۔ جب اسکالرشپ والوں نے مجھ سے انٹرویو لیا تو وہاں پر مجھ سے کذب صادرہوا مثلاً مویشیوں کی تعداد مجھ سے کم بتائی گئی اور اسی طرح ایک دو اور سوالوں میں مجھ سے جھوٹ بولا گیا(یاد رہے ایسے سوال جن میں مجھ سے غلط بیانی ہوئی ہے وہ اسکالر شپ کی شرائط میں شامل نہیں تھے )شرائط میں صرف آمدنی تھی جس پر میں پورا اترتا ہوں۔ کیا اسکالرشپ کی یہ رقم مجھ پر جائز ہے ؟میں اہل بھی ہوں(بہ وجہ آمدنی) مگر دل مطمئن نہیں ہو رہا۔کوئی حل بتائیں ۔شکریہ
جواب نمبر: 608876
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:326-175/D-Mulhaqa=6-1443
بشرط صحت سوال جب آپ شرائط کے اعتبار سے اسکالر شپ کے مستحق اور اہل ہیں تو آپ اسکالر شپ لے سکتے ہیں، انٹرویو میں آپ سے جوکچھ کذب بیانی صادر ہوئی، چونکہ اس کا تعلق اسکالر شپ کی شرائط سے نہیں تھا، اس لیے اس کی وجہ سے اسکالر شپ لینا ناجائز نہیں ہوگا؛ البتہ جھوٹ بولنے پر توبہ استغفار کرلیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند