• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 151296

    عنوان: میرا سوال یہ ہے آپی فیج کھانا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے آپی فیج کھانا جائز ہے یا نہیں؟ اور ایک سوال ۔ دارالہدی اسلامک یونیورسٹی کیرالا،اہل سنت والجماعت کی ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 151296

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1035-989/sn=9/1438

    (۱) اگر اس میں کسی ناپاک یا حرام چیز کی آمیزش نہیں ہے تو جائز ہے ورنہ یعنی اگر بہ تحقیق کسی ناپاک یا حرام چیز کی آمیزش ثابت ہوجائے تو جائز نہیں ہے۔

    (۲) اس یونیورسٹی سے متعلق ہمیں واقفیت نہیں ہے؛ اس لیے ہم کوئی بات یقین سے نہیں کہہ سکتے، آپ جنوبی ہند کے کسی مستند ادارہ مثلاً جامعہ شاہ ولی اللہ بنگلور، جامعہ مسیح العلوم بنگلور سے رابطہ کریں، وہاں سے آپ کو صحیح تحقیق ہوسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند