• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 35869

    عنوان: ڈالر كمانا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: مہر بانی فرما کر تما م سوالات کیے جوابات دیں۔(۱) ڈالر کما نا جائز ہے یا نہیں ؟ (مسلمانون کے دشمنو ن کی کرنسی ہیے اور سود پر کا رو بار کرتے ہیں۔(۲) آرٹکل ویب سائٹ سے دیکھ کر لکھے جاتے ہیں۔ ان میں سچ یا جھوٹ کا پتہ نہیں چلتا۔ کیا یہ جائز ہے ؟(۳) ا گر نا جائز ہے تواگر جھوٹی معلومات کو نکال کر لکھا جا ے تو کیا جائز ہے ؟ (۴) نشہ حرام ہے، کیا نشہ کرنیوالی ادویا ت کی تعریف میں لکھنا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 35869

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 60=60-1/1433 (۱) سودی کاروبار تو ناجائز ہے، آپ ڈالر کس طریقے پر کمانا چاہتے ہیں، اس کی وضاحت فرمائیں۔ (۲، ۳، ۴) یہ سوالات بھی واضح نہیں ہیں، آرٹکل ویب سائٹ کیا ہے؟ اور اس سے دیکھ کر کیا لکھے جانے کے متعلق سوال ہے؟ نشہ کرنے والی ادویات کی تعریف میں کیا لکھنا چاہتے ہیں، اور اس کی ضرورت کیا ہے؟ ان امور کی وضاحت کے ساتھ سوال کریں تو جواب تحریر کیا جاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند