• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 16537

    عنوان:

    میں چند مہینہ پہلے اپنے گھر والوں کے ساتھ امریکہ آیا۔ یہاں پر مسلم بھائی مجھ سے میری پوری فیملی کا ہیلتھ انشورنش لینے کو کہتے ہیں۔ پاکستان میں میں نے اس کے بارے میں مفتی صاحب سے پوچھا تھا تو انھوں نے کہا کہ یہ جوا ہے اور جائز نہیں ہے۔ لیکن یہاں پر ہر ایک کہتا ہے کہ ہیلتھ کیئر بہت مہنگا ہے اس لیے انشورنس جائز ہے۔ برائے کرم میری رہنمائی فرماویں کہ میں کیا کروں؟ (۲)میر ا کام مختلف کمپنیوں کو آئی ٹی صلاح و مشورہ مہیا کرانا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ اگر مجھ کو انشورنس کمپنی کے (صرف ہیلتھ انشورنس یا کار انشورنس) میں کوئی پروجیکٹ ملے تو کیا میں اس کو لے سکتا ہوں؟ یا ہیلتھ اور کار انشورنس میں ہمارے مذہب کے مطابق کام کرنا جائز نہیں ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 16537

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1568=94tb-10/1430

    ان دونوں کاموں میں پروجیکٹ لینا شرعاً درست نہیں۔ بہتر یہ ہے کہ آپ کسی اور جائز کام کو اختیار کریں۔ اللہ تعالیٰ اس میں برکت دے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند