• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 29831

    عنوان: ہماری تنظیم میں ہر ماہ ایک مرتبہ مختلف تاریخوں میں تمام ملازمین کو فری کھانا کھلایا جاتاہے اور نوٹس لگادی جاتی ہے کہ فلاں تاریخ کو کمپنی کی طرف سے تمام ملازمین کوفری کھاناکھلایا جائے گا۔ لوگ کہتے ہیں کہ اس میں ”گیارہویں شریف “ کی نیت ہوتی ہے، مگر آفسکی طرف سے اس کی کوئی وضاحت نہیں ہوتی ہے نیز اسلامی مہینہ کی گیارہویں تاریخ کو بھی یہ پروگرام نہیں ہوتاہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا یہ کھانا کھانا درست ہے یا نہیں؟

    سوال: ہماری تنظیم میں ہر ماہ ایک مرتبہ مختلف تاریخوں میں تمام ملازمین کو فری کھانا کھلایا جاتاہے اور نوٹس لگادی جاتی ہے کہ فلاں تاریخ کو کمپنی کی طرف سے تمام ملازمین کوفری کھاناکھلایا جائے گا۔ لوگ کہتے ہیں کہ اس میں ”گیارہویں شریف “ کی نیت ہوتی ہے، مگر آفسکی طرف سے اس کی کوئی وضاحت نہیں ہوتی ہے نیز اسلامی مہینہ کی گیارہویں تاریخ کو بھی یہ پروگرام نہیں ہوتاہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا یہ کھانا کھانا درست ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 29831

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):436=237-3/1432

    مذکورہ مسئلے میں بہتر یہ ہے کہ آپ کمپنی کے ذمہ داروں سے اس بابت معلوم کرلیں، اگر کوئی کراہت کی بات معلوم ہو تو اسے لکھ کر پھر سے معلوم کرلیں، ورنہ جب تک یقینی طور پر کراہت کی وجہ معلوم نہ ہو اس کا کھانا درست رہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند