• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 154682

    عنوان: مجھے فیس بک پر اپنی تصویر دینا جائز ہے يا نهں؟

    سوال: حضرت، میرا سوال یہ ہے کہ مجھے فیس بک پر اپنی تصویر دینا جائز ہے یا انٹرنیٹ پر جب کہ ہم جانتے ہیں کہ مسلمان عورتیں بھی نیٹ استعمال کرتی ہیں، اور ظاہر ہے کہ وہ آنکھیں بند کر کے استعمال نہیں کر سکتیں، ان کی نامحرم پر نظر لازمی پڑتی ہے، تو جو لوگ یہ جانتے ہوئے بھی اپنی تصویریں دیتے ہیں، کیا وہ درست ہے؟ میں نے علمائے دیوبند کو بھی غیر ضروری تصویریں دیتے دیکھا ہے۔

    جواب نمبر: 154682

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1436-1386/SN=1/1439

    ”فیس بک“ یا انٹرنیٹ پر اپنی تصویر کھینچ کر دینا جائز نہیں ہے، یہ حکم عوام او راہل علم سب کے لیے ہے، جو لوگ اپنے قصد و ارادہ سے فیس بک یا انٹرنیٹ پر اپنی تصویریں اترواکر ڈالتے یا ڈلواتے ہیں ان کا یہ عمل شرعاً جائز نہیں خواہ ڈالنے یا ڈلوانے والا کوئی بھی ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند