• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 609376

    عنوان:

    نکاح و تقریر پر اجرت کا لین دین

    سوال:

    سوال : نکاح پڑھاکر یا مقرر کا تقریر کر کے اجرت لینا کیسا ہے ؟ جبکہ یہ خالص دینی عمل ہے ، اور دینی عمل پر اجرت احناف کے نزدیک جائزنہیں ہے ۔ جلد جواب دیکر ممنون ومشکور ہوں۔

    جواب نمبر: 609376

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 877-613/H=06/1443

     نکاح پر اجرت کے لین دین کے جواز کی صراحت الفتاوی الہندیہ میں ہے اصل تو یہی ہے کہ استیجار علی الطاعات ناجائز ہے مگر ضرورتِ شرعیہ کی بناء پر متاخرین مجتہدین رحمہم اللہ تعالی رحمة واسعہ نے حسب اجتہاد بعض طاعات کا مستثنیٰ بھی کیا ہے ان میں سے وعظ و تقریر بھی ہے۔ شامی (باب الاجارة الفاسدة، مطلب تحریر مہم فی الاستیجار علی التلاوة) میں اس مسئلہ پر تفصیلی کلام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند