متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 160508
جواب نمبر: 160508
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:848-683/B=8/1439
اگر دلالی کرنے والا کسی جائداد کے فروخت کرانے میں یا خریدوانے میں بھاگ دوڑ اور محنت کرتا ہے تو اسے دلالی (کمیشن) لینا جائز ہے۔ دلالی کو چاہیے کہ پہلے سے اپنا کمیشن متعین کرکے بتادے پھر وہ خریدوانے کے بعد اپنا کمیشن لے سکتا ہے یعنی پہلے جائیداد کی قیمت بتادے پھر اپنا کمیشن الگ سے متعین کرکے بتادے تو اس طرح کمیشن لینا دلال کے لیے صحیح ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند