• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 63209

    عنوان: کیا ٹی وی کیبل کاکام کرنا (کیبل نیٹ ورک ) حلال ہے یا حرام ہے؟

    سوال: کیا ٹی وی کیبل کاکام کرنا (کیبل نیٹ ورک ) حلال ہے یا حرام ہے؟

    جواب نمبر: 63209

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 304-298/Sn=4/1437-U ”ٹی وی“ کا استعمال ناجائز کاموں مثلاً ناچ، گانے، فلم، تصویریں اور فحش مناظر دیکھنے میں ہوتا ہے اور اس کے کیبل نیٹ ورک کا کام گناہ کے کام میں تعاون ہے جو آیت کریمہ ”وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَی الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ “ کی رو سے ناجائز ہے؛ اس لیے آپ کے لیے ”ٹی وی“ کیبل نیٹ ورک کا کام کرنا جائز نہیں ہے، آپ کوئی مباح ذریعہٴ معاش تلاش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند