• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 145363

    عنوان: حرام کمائی والے کے یہاں نوکری؟

    سوال: کیا حرام خور(حرام کمانے والا) کے ہاں مزدوری کرنا یا نوکری کرنا جاٰٰٰٰٰٰءزہےمطلب وہ کماءی حلال ہوگی؟

    جواب نمبر: 145363

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 022-032/B=2/1438

    مزدوری دینے والا جب تک ہاتھ میں پیسے لے کر یہ صراحت نہ کرے کہ یہ پیسے میں تم کو خالص حرام کمائی کے دے رہا ہوں اس وقت تک وہ حرام نہ ہوگا مالک آپ کی مزدوری کے پیسے دے تو آپ کو کھود کرید کرنے کی ضرورت نہیں ہے، آپ چپکے سے لے کر اسے اپنی جیب میں رکھیں اور اپنے استعمال میں لائیں، وہ مزدوری کے پیسے جائز ہی سمجھے جائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند