• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 607257

    عنوان:

    کمپنی میں ملازم شخص کا سپلائر سے کمیشن لینا؟

    سوال:

    سوال : اگر ایک شخص کسی کمپنی میں مقرر کردہ تنخواہ پر نوکری کررہا ہو تو کیا اس کیلئے جائز ہے کہ وہ اس کمپنی میں آنے والے سامان پر سپلائر سے کمیشن حاصل کرے ۔ جیسے کہ ایک سپلائر ایک چیز کمپنی کو سو روپے کی دے رہا ہو۔اور وہ سخص کسی دوسرے سپلائر سے اسی طرح کی چیز پچاس روپے میں لے اور اس پر اپنا کمیشن دس یا بیس روپے رکھ کر کمپنی کو ستر یا اسی روپے میں بیچے تو کیا یہ جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 607257

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 377-293/B=04/1443

     یہ کمیشن لینا خیانت ہے اور یہ ملازم کے لئے جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند