• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 21129

    عنوان:

    حضرت میں دودھ کا کام کرتا ہوں اور اس میں ٹھنڈا کرنے کے لیے برف ڈالتا ہوں۔ کیا یہ حرام ہے، یا صحیح؟نیت میری ملاوٹ کی نہیں ہے ٹھنڈا کرنے کی ہے۔ برائے کرم جلد جواب دیں۔

    سوال:

    حضرت میں دودھ کا کام کرتا ہوں اور اس میں ٹھنڈا کرنے کے لیے برف ڈالتا ہوں۔ کیا یہ حرام ہے، یا صحیح؟نیت میری ملاوٹ کی نہیں ہے ٹھنڈا کرنے کی ہے۔ برائے کرم جلد جواب دیں۔

    جواب نمبر: 21129

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 441=441-4/1431

    اگر آپ کی طرف سے جھوٹ اور دھوکہ دہی کی بات نہیں پائی جاتی اور خریدار کو بھی معلوم رہتا ہے کہ ٹھنڈا کرنے کے لیے دودھ میں برف ڈالا جاتا ہے تو مضائقہ نہیں، گنجائش ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند