• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 604217

    عنوان: کس طرح کی مہندی لگانا چاہیے 

    سوال:

    حضرت مرد حضرات یا عورتیں بالوں پر جو مہندی لگاتے ہیں کس طرح کی مہندی لگانا چاہیے ۔ کیونکہ اس وقت تو طرح طرح کی مہندی اور بالوں پر لگانے کے رنگ چل گئے ہیں۔اور معلوم نہیں چلتا کہ کس مہندی میں کیمیکل ہے کس میں نہیں۔وضاحت کے ساتھ سمجھا دیں آپ کی بہت نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 604217

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 739-605/D=09/1442

     سیاہ (کالے) حضاب کے علاوہ دوسرے رنگ کا خصاب بالوں میں لگاسکتے ہیں یہ حکم مرد و عورت دونوں کے لئے ہے۔ کیمیکل میں اگر تحقیق ہوجائے کہ ا س میں کوئی نجس چیز شامل ہے تو پھر اس سے احتیاط کرے اور کالا خضاب لگانے پر حدیث میں وعید آئی ہے اس لیے اس سے احتراز کرنا واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند