• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 39957

    عنوان: الكوحل ملی خوشبو كا حكم

    سوال: میرا سوال ہے کہ کیا ایسی خوشبو لگانا جائز ہے جس میں الکوحل شامل ہے؟ میرے ایک دوست کا کہنا ہے کہ الکوحل ایک کیمیکل ہے نہ کہ شراب اور پھر وہ جلد ہی اڑ جاتا ہے تو ایسی خوشبو ہم استعمال کرسکتے ہیں؟ براہ کرم، جواب ارسال فرمائیں۔

    جواب نمبر: 39957

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1137-816/D=7/1433 شراب سے جو اسپرٹ بنتا ہے وہی الکحل ہے، اس کا حکم یہ ہے کہ اگر انگور کشمش کھجور چھوہارے سے بنایا گیا تو اس کا ادنی جز بھی حرام اور نجس ہے جس خوشبو میں مذکورہ چار چیزوں سے بنا الکحل شامل ہو اس کا استعمال کرنا جائز نہیں اور جو الکحل مذکورہ چار چیزوں کے علاوہ مثلاً آلو گیہوں گنا شکر قند وغیرہ سے بنا ہو، اس کے استعمال کی گنجائش ہے۔ بالعموم جو الکحل استعمال کیا جاتا ہے وہ مذکورہ چار اشیاء کے علاوہ سے بنتا ہے، اس لیے استعمال کی گنجائش ہے، مگر احتیاط کرلینا بہتر ہے، خاص طور پر جب کہ یہ احتمال بھی ہو کہ شاید مذکورہ چار اشیاء سے تیار کیا گیا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند