• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 62759

    عنوان: میں نے ایک انٹرنیٹ کمپنی میں جوائن کیا ہے ، نام ہے؛traffic monsoon۔ اس میں یہ کام ہوتاہے کہ ہم ہم پچاس ڈالر میں اشتہارات خریدتے ہیں اور اور ہم روزانہ ۵۵ دنوں تک دس اشتہارات دیکھتے ہیں ، بدلے میں ہمیں دس فیصد یعنی پانچ ڈالر دیکھنے میں ملتے ہیں ، اگر ہم اگر اس کو کسی دوسرے تعارف کرائیں تو گاہک کے ہر خرید پر دس فیصد ملتاہے؟

    سوال: میں نے ایک انٹرنیٹ کمپنی میں جوائن کیا ہے ، نام ہے؛traffic monsoon۔ اس میں یہ کام ہوتاہے کہ ہم ہم پچاس ڈالر میں اشتہارات خریدتے ہیں اور اور ہم روزانہ ۵۵ دنوں تک دس اشتہارات دیکھتے ہیں ، بدلے میں ہمیں دس فیصد یعنی پانچ ڈالر دیکھنے میں ملتے ہیں ، اگر ہم اگر اس کو کسی دوسرے تعارف کرائیں تو گاہک کے ہر خرید پر دس فیصد ملتاہے؟ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 62759

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 191-168/Sn=3/1437-U آپ کا سوال واضح نہیں ہے؛ اس لیے درج ذیل باتوں کی وضاحت کرکے دوبارہ سوال کریں، پھر ان شاء اللہ حکم شرعی تحریر کیا جائے گا۔ (۱) آپ اپنے خریدیے ہوئے اشتہارات کو دیکھتے ہیں یا دیگر اشتہارات کو؟ اگر اپنے خریدے ہوئے اشتہارات دیکھتے ہیں تو اس پر معاوضہ کس بنیاد پر ملتا ہے؟ اس کی وضاحت کریں۔ (۲) آپ نے تحریر کیا کہ اشتہارات دیکھنے کے بدلے میں دس فیصد یعنی پانچ ڈالر ملتے ہیں یہ ”دس فیصد“ کس چیز کے اعتبار سے ہے؟ (۳) یہ اشتہارات کس طرح کے ہوتے ہیں؟ کیا ان میں خواتین یا نیم عریاں تصویریں بھی ہوتی ہیں؟ (۴) کیا اشتہارات ناجائز چیزوں اور کاروبار سے متعلق ہوتے ہیں یا صرف حلال چیزوں کے متعلق؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند