• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 54508

    عنوان: فكس ڈپوزٹ كا حساب ركھنا

    سوال: میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتاہوں جس کا کام خام کوٹن اپکسپورٹ کرنا ہے، اس کمپنی میں میرا کام اکاؤنٹ کا ہے، اصل میں ہماری کمپنی کے مالک نے ذاتی اکاؤنٹ اور اپنا بہت سا پیسہ فکس ڈپوزٹ رکھا ہوا ہے جس کا حساب مجھے کرنا پڑتاہے ، آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ یہ ملازمت میرے لیے جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 54508

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 35-35/Sd=11/1435-U فکس ڈپوزٹ رکھے ہوئے پیسوں کا حساب کتاب کا اندراج اپنے یہاں کرنا سودی لکھا پڑھی میں داخل نہیں ہے، آپ کی ملازمت شرعاً جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند