• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 602728

    عنوان:

    گیہوں پسوانے پر آٹا كم تولنا؟

    سوال:

    میرے ایک دوست آٹا چکی پر ملازمت کرتے ہیں۔ ان کا مسئلہ یہ ہے کہ ان کے چکی مالک نے ان کو کہا ہوا ہے کہ وہ جب گندم تولے تو آدھا کلو کم تولے کیوں کہ گندم جب پیس کر آٹا بنایا جاتا ہے تو آدھا کلو وزن کم ہو جاتا ہے ۔ اب مالک نے کہا ہے کہ جب وزن کرے تو آدھا کلو کم تولے ۔۔ طریقہ اس کا یہ ہے کہ مشینی کنڈے پر وزن ہوتا جس میں ایک پیمانہ ہوتا ہے ۔ مالک کا حکم یہ ہے کہ پیمانہ اوپر ٹچ کرتا ہو جب وزن تولے ۔ جب واپس دے تو پیمانہ درمیان میں ہو۔ اس طرح وزن میں فرق ہو جاتا ہے ۔ وہ اس طرح وزن کرتا ہے ۔ بغض کسٹمر چپ رہتے ہیں ۔بعض پوچھ لیتے کہ تم ایسا کیوں کرتے ہو تو وہ ان کو بتاتا کہ اتنا آٹا کم ہو جاتا ہے اس لیے وزن کم تولا ہے ۔۔ اب آپ بتایے کا کیا ایسا کرنا جائز ہے ۔؟ اگر ناجائز ہے تو اس کا گناہ ملازم کو بھی ہے یا صرف مالک کو ہے ۔ اور اس طرح تولنے سے کبھی کبھی کچھ آٹا بچ جاتا ہے ۔ جو ملازم استعمال کر لیتا ہے ۔ کیا ملازم کا ایسا کرنا جائز ہے یا گناہ ہے ، نیز ملازم اس بات پر پریشاں ہے کہ اگر یہ گناہ اس کے سر ہے تو یہ حرام کمائی ہے اس طرح کیا اس کی نماز اور ذکر وغیرہ قبول ہوتے ہیں یا نہیں؟

    اللہ آپ کو سلامت رکھے ۔

    جواب نمبر: 602728

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 461-108T/M=10/1442

     مالک کی طرف سے آدھا کلو کم تولنے کی ہدایت ہر ایک گراہک کے بارے میں ہے چاہے وہ گندم زیادہ لے آکر آئے یا کم، یا کسی خاص وزن کے متعلق ہے ہ جو شخص اتنا گندم لے کر آئے اس کا وزن آدھا کلو کم کرکے تولا جائے؟ اور مالک کا تجربہ آدھا کلو کم ہوجانے کا کتنے وزن گندم سے متعلق ہے؟ اور کسٹمر کو صحیح بات بتانے میں کیا دقت ہے کہ تمہارا گندم اتنا ہے لیکن پسنے کے بعد اتنا اس سے کم ہوجاتا ہے؟ اور پسائی (اجرت) اسی آٹے سے لیتا ہے یا الگ سے اجرت لی جاتی ہے؟ اور مذکورہ طریقے پر تولنے میں جو آٹا بچ جاتا ہے اس کو ملازم، گراہک کی اجازت سے استعمال کرتا ہے یا بلا اجازت؟ تمام امور واضح کرکے سوال کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند