• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 160161

    عنوان: متعین کردہ کمیشن لینا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: سوال: ایک شخص نے زید سے پانچ لاکھ روپے لئے اور سلاٹر ہاؤس کے لئے جانور کی خریداری کی، اور زید سے یہ معاملہ طے ہوا کہ ذبح کے بعد فی کلو چار روپے کے حساب سے بطور کمیشن ادا کرنا ہے ، کیا زید کا یہ کمیشن لینا درست ہے یا نہیں؟ براہ کرم جواب مر حمت فرما کر شکریہ کا موقع دیں۔

    جواب نمبر: 160161

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:765-699/M=7/1439

    ایک شخص نے زید سے پانچ لاکھ روپئے کس حیثیت سے لیے ؟ قرض کے طور پر یا مضاربت کے طور پر؟ اگر قرض کے طور پر لین دین ہوا تو اس پر کسی طرح کا نفع اور کمیشن لینا دینا جائز نہیں اور اگر شرکت ومضاربت کے طور پر لین دین ہوا تب بھی مذکورہ طریقے بر یعنی فکس کرکے نفع کا معاملہ طے کرنا جائز نہیں، نفع معہ مشاع یعنی فیصدی اعتبار سے طے ہونا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند