متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 14346
میں
انڈیا میں ایک پیتھالوجی لیب کھولنا چاہتاہوں، اسی کے متعلق میں آپ سے جانکاری
چاہتاہوں۔ (۱)کوئی
بھی ڈاکٹر اگر کوئی مریض کو ہماری لیب میں بھیجتا ہے تو ہمیں اس ڈاکٹر کو کمیشن
دینا ہوتا ہے کیا یہ جائز ہے؟ (۲)اگر
ہم کسی نرسنگ ہوم میں اپنی لیب چلاتے ہیں تو کیا اس ڈاکٹر کو کمیشن دینا جائز ہے؟

جواب نمبر: 14346
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1101=1101/م
ڈاکٹر مریض کو آپ کی لیب میں صرف بھیجتا ہے، اس کے علاوہ کسی محنت وعمل کا دخل نہیں ہوتا، تو محض بھیجنا ایک حق مجرد ہے اس پر کمیشن اور معاوضہ لینا درست نہیں، یہ کام (بھیجنا، رہنمائی کرنا) ڈاکٹر کو اخلاقی طور پر تبرعاً کرنا چاہیے۔
(۲) آپ کسی کے نرسنگ ہوم میں اپنی لیب کرایہ پر چلاتے ہیں تو کرایہ کا لین دین درست ہے، البتہ مریض کے بھیجنے پر کمیشن کا معاملہ صحیح نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند