• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 609713

    عنوان:

    پاک چیز میں کوئی چھپکلی مرجائے تو اس کا کیا حکم ہے؟

    سوال:

    ایک من دودھ میں چھپکلی گر کر مرے تو اس دودھ کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 609713

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 849-734/B=07/1443

     افضل تو یہی ہے کہ وہ دودھ کسی کتے وغیرہ کو پلادے اس سے اس کی دوکانداری بھی پاک و صاف رہے گی اور دودھ پینے والے لوگ بھی اس کے مضر یعنی زہریلے اثرات سے محفوظ رہیں گے۔

    اور اگر پاک کرنا چاہیں تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے اس دودھ میں سے چھپکلی نکال لیں اس کے بعد اس میں ایک من پانی ڈال کر اسے پکائیں جب پانی جل جائے تو پھر دو مرتبہ اور ایسا ہی کریں جب تیسری مرتبہ پانی جل جائے تو وہ دودھ پاک ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند